سینیٹ انتخابات ; اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 فروری 2018 10:58

سینیٹ انتخابات ; اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2018ء) : لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ٹیکنوکریٹ ، جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ریٹرننگ افسر نے موقف سنے بغیر فیصلہ دیا۔ جس کے بعد الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اسحاق ڈار کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سعدیہ عباسی اور نزہت صادق کے خلاف بھی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سینٹ انتخابات لڑنے کی اجازت دےدی۔

متعلقہ عنوان :