امریکا نے جون2017 میں ہونے والے سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 فروری 2018 10:39

امریکا نے جون2017 میں ہونے والے سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو قرار دے ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2018ء) امریکا نے جون2017 میں ہونے والے تباہ کن سائبر حملوں کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کو غیر مستحکم کرنے کے لئے نوٹ پٹیا نامی تباہ کن سائبر حملہ کیا،جس سے یورپی اور ایشیائی ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی اقدام سے واضح ہوگیا کہ وہ یوکرائن میں حکومت مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہی روس کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔وائٹ ہاﺅس کے مطابق اعلی حکام روس کیخلاف کارروائی کرنے سے متعلق نظرثانی کررہے ہیں جبکہ روس نے ان الزامات کی تردید کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :