ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں نے خودکودھماکے سے اڑالیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 فروری 2018 10:39

ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں ..
ڈیرہ غازی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری۔2018ء) ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران 3 دہشت گردوں نے خودکودھماکے سے اڑالیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق چھابری کے علاقے میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کردیا تھا۔پولیس پر حملے کے بعد ملزمان قبائلی علاقے میں روپوش ہوگئے تھے، جس پر سیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقہ چھابری کے پہاڑی علاقے میں کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مبینہ مقابلے میں 3 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا،مبینہ دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔