وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پراسکول وین کو نشانہ بنانے کی مذمت

اقوام متحدہ سمیت مہذب دنیا بھارتی فوج کی جانب سے سکول کے بچو ں کو نشانہ بنانے کی مذموم حرکت کا نوٹس لے،مریم اورنگزیب

جمعہ 16 فروری 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پراسکول وین کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ اسکول وین پر بھارتی دہشت گردی عالمی ضابطوں اورکنوینشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مبصر گروپ سے لے کر ضعیفوں، مظلوم کشمیریوں، خواتین اور بچوں کو بھارتی فوج نشانہ بنا رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت مہذب دنیا بھارتی فوج کی جانب سے اسکول کے بچو ںکی وین کو نشانہ بنانے کی مذموم حرکت کا نوٹس لے۔