عوام کسی کے لیے نہیں پاکستان کے لیے ووٹ دیتے ہیں ، خواجہ آصف
نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کا سفر شروع کیا ، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر پاکستان مخالف دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، ترقی کا یہ سفر اب نہیں رکے گا نوا زشریف کا قافلہ اپنی منزل مقصود کو پہنچنے والا ہے، 2018 میں بھی عوام نواز شریف کو ووٹ دیں گے،سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز اجلاس سے خطاب
جمعہ 16 فروری 2018 23:12
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مقابلہ منزل مقصود تک پہنچنے والا ہے ، دھرنے والوں نے زور لگایا کہ یہ قافلہ رک جائے لیکن یہ قافلہ نہیں رکا اور اب منزل مقصود پر پہنچنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ہمیں نہیں نواز شریف کو ووٹ دیتے ہے، میں نے جب الیکشن لڑا مخالفین نے قائد بدلا ، میں نے پانچ بار نواز شریف کی زیر قیادت الیکشن لڑا ، میرے پوسٹر پر نواز شریف کی تصویر ہوتی ہے ۔ 2018میں بھی عوام پھر نواز شریف کو ووٹ دیں گے ۔ اانہوں نے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک میں ہر طرف لوڈ شیڈنگ تھی ، اب 70 فی صد فیڈرز پر بجلی24گھنٹے دستیاب ہوتی ہے ، 30 فی صد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جہاں لوگ بل نہیں دیتے ہاں بجلی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو کراچی دہشتگردی میں چھٹے نمبر پر تھا ، اب کراچی دہشتگردی میں 56نمبر پر ہے ، میاں نواز شریف کی قیادت میں کراچی کا امن بحال ہوا، ملک سے دہشتگردی ختم ہوئی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ استعفے لینے والوں میں سے ایک بیرون ملک چلا گیا اور دوسرا کہتا ہے اب وقت نہیں ہے ، نواز شریف نے ملک میں 1800کلو میٹر طویل موٹر ویز بنائیں ، ترقی کا سفر اب کوئی نہیں روک سکتا ، 2008 ء میں جمہوریت کا سفر شروع کیا ، ادارے مضبوط ہوئے ہیں ، مزید سنگ میل عبور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام عوام کا حق تھا ، کسی پر احسان نہیں کیا ، عوام ووٹ ملک کے لیے دیں کسی کی ذات کے لیے عوام ووٹ نہیں دیتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.