ڈونڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا؛امریکی عدالت کی جانب سے مسلمان ممالک کےشہریوں پر سفری پابندیاں غیرآئینی قرار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 فروری 2018 22:55

ڈونڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا؛امریکی عدالت کی جانب سے مسلمان ممالک کےشہریوں ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16فروری 2018ء ):ڈونڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا مل گیا۔امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ امریکی عدالت نے مسلمان ممالک کےشہریوں پر سفری پابندی کوغیرآئینی قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے صدر ٹرمپ کےسرکاری بیانات اوراعلانات کا جائزہ لیا گیا جس کا نتیجہ نکلا کہ ٹرمپ کے بیانات غیرآئینی اور اسلام کے خلاف جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں قائم فورتھ اپیل کورٹ کے13میں سے 9ججز نےسفری پابندی کےخلاف فیصلہ دیا۔ فیصلے کے مطابق چھ مسلمان ملکوں کےباشندوں پر سفری پابندی امتیازی سلوک ہے۔ آئین کسی قوم، نسل یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتا لہٰذا صدر ٹرمپ کی چھ مسلمان ملکوں پر پابندی کو مسترد کیا جاتاہے۔اس سے پہلے سان فرانسسکو کی وفاقی اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں پر سفری پابندیوں کو مسترد کیا تھا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال ایران، شام، لیبیا، صومالیا، چاڈ اور یمن کے شہریوں پر واشنگٹن آمد پر پابندی لگادی تھی۔