ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متفقہ کنوینر منتخب کرلیا گیا

آج کا اجتماع کسی مقابلے کیلئے نہیں کیا گیا، یہ جلسہ بتانے ڈارانے کیلئے نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جمعہ 16 فروری 2018 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں تنظیم کو آئین اور اصولوں پر چلانے سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو متفقہ کنوینر منتخب کرلیا گیا۔ جمعہ کو گلشن اقبال میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین ومرد کارکنان نے شرکت کی۔ تمام قراردادیں ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔

اجلاس میں کارکنان نے متفقہ قرارداد منظور کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو آئین اور اصولوں پر چلایا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی ایم کیوایم پاکستان کے متفقہ کنونیر ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پی آئی بی میں جو اجلاس ہوا تھا وہ غیر قانونی ہے، اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

(جاری ہے)

تنظیم کو آئین اور اصولوں پر چلایا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی ایم کیوایم پاکستان کے متفق کنونیر ہے۔

تمام قرارداد ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کارکنان کے اس اجتماع نے ایم کیوایم کو توڑنے اس کے چکنا چور ہونے کے تمام دعووں کو مسترد کردیا۔ ایم کیوایم کی تقسیم نہیں تطہیر ہوگئی ہے۔ آج کا یہ اجتماع کسی مقابلے کیلئے نہیں کیا گیا۔ ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، یہ جلسہ بتانے ڈارانے کیلئے نہیں، کارکنوں کا یہ اجلاس 18مارچ سے ایک ماہ پہلے کیا جاتا ہے، یہ اجتماع صرف مل بیٹھنے کیلئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ کرنے کیلئے یہاں جمع ہے کہ پاکستان اپنی خوابوں کی منزل پر جس راستے پر جائے گا وہ جمہوریت کا راستہ ہے، آج یہ اجتماع صرف مل کر فیصلہ کرنے کیلئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم اس بات پر بھی غور کررہے ہیں کہ مہاجروں کیلئے جو جدوجہد شروع کی تھی و ہ کہاں تک پہنچی، اور مہاجروں کیلئے جدوجہد کو اب مزید تیز کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہم متروکہ سندھ کے وارث ہیں، ہم اپنے اس حق کو آنے والے سالوں میں مزید مضبوطی کے ساتھ اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :