مسلم لیگ ن کے 25 سے زائد رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کو تیار

پارٹی کے باغی رہنما یا تو شہاز شریف کی سربراہی میں دھڑا بنا لیں گے یا پاکستان تحیک انصاف میں شامل ہو جائیں گے،سینئیر صحافی کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 فروری 2018 22:43

مسلم لیگ ن کے 25 سے زائد رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کو تیار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16فروری 2018ء ) :مسلم لیگ ن کے 25 سے زائد رہنما نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہو گئے۔سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے باغی رہنما یا تو شہاز شریف کی سربراہی میں دھڑا بنا لیں گے یا پاکستان تحیک انصاف میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کر رہے تھے ،اس دوران انکا کہنا تھا کہ ہم کافی عرصے سے یہ بات کرتے چلے آ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے کافی اراکین حکمران جماعت کو چھوڑنے کو تیار ہیں لیکن تازہ ترین صورتحال کے مطابق مسلم لیگ ن کے 25سے زائد رہنماوں نے نواز شریف کے نیچے کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینئیر صحافی کا کہنا تھا یہ رہنما یا تو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے یا میاں محمد شہباز شریف کی سربرا ہی میں نیا دھڑا بنا لیں گے۔انکا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ میں شریف خاندان کو سزاوں کا فیصلہ ہو جائے گا اس لیے ایک بڑا دھڑا شہباز شریف کے ساتھ ہو جائے گا اور اب ہی سے ان دو دھڑوں کا وجود قائم ہو چکا ہے ۔ان دونوں کے بینرز میں بھی فرق ہے ۔نواز شریف گروپ کے بینرز میں نواز اور مریم جبکہ شہباز ٹولے کے بینرز میں شہباز اور حمزہ شہباز کی تصویریں ہوتی ہیں۔