شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 فروری 2018 22:25

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف و سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے کچھ ہفتے قبل شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

ن لیگ کے اندرونی اجلاسوں میں نواز شریف نے آئندہ الیکشن کے بعد شہباز شریف کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر ہی فائز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نامزد کیے جانے کے بعد شہباز شریف کی خوشی آسمانوں کو چھو رہی تھی، تاہم اب پھر سے ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا تھا شہباز شریف آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے بطور وزیراعظم کے امیدوار میدان میں اتریں گے۔ تاہم بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد اس حوالے سے ن لیگ میں اختلافات واضح ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :