Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ پی پی 20 چکوال کے لئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی

جمعہ 16 فروری 2018 23:07

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ پی پی 20 چکوال کے لئے خصوصی ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ پی پی 20 چکوال کے لئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس میں واٹر سپلائی سکیمیں، سڑکوں کی تعمیر اور کئی دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری جمعہ کے روز ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی سے ملاقات کے دوران دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری سلطان حیدر علی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں مرحوم ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی عوامی اور سیاسی خدمات کا بڑا دخل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری سلطان حیدر علی سے آنے والے عام انتخابات میں ضلع چکوال کی انتخابی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات