نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے کی صورت میں پارٹی کی صدارت کسے دی جارہی ہے نیا نام سامنے آگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 فروری 2018 22:04

نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے کی صورت میں پارٹی کی صدارت کسے دی جارہی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16فروری 2018ء ) :نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے کی صورت میں بیگم کلثوم نواز کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے ناز ک ترین دور سے گزر رہی ہے ،ایک طرف نیب کے سکینڈلز حکمران جماعت کے گلے پڑے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب پارٹی کے اندرونی خلفشار نے بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو پریشان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف بھی نیب کیسسز میں بری طرح پھنس چکے ہیں تو دوسری جانب نا اہلی کے باوجود انکی پارٹی صدارت پر بھی خطرے کے بادل منڈلانے لگیں ہیں۔انکے بعد پارٹی کی سربراہی کس کے حصے میں آئے گی اس پر بھی نئی بحث چھڑ چکی ہے۔مسلم لیگ کے سینئیر رہنما مریم نواز کے نیچے کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ایسی صورتحال میں نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق یہ فیصلہ کر لیا جا چکا ہے کہ نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے کی صورت میں بیگم کلثوم نواز کو پارٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :