ملتان گیریژن میں طلباء کیلئے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک دن ‘‘ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 23:04

ملتان۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ملتان کور کی جانب سے ’’پاک فوج کے ساتھ ایک دن ‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںملتان کے اعلی تعلیمی اداروں کے 500 سے زائد طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اہتمام کا مقصد نوجوان طلبا ء کے لیے عسکری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس دوران طلباء نے جنگی حالات میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروںو سازوسامان کا معائنہ کیا اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کیںاور پاک فوج کے تربیتی معیاراور حربی طریقوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کی طر ف سے آئندہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :