مشال کے قاتل عمران علی کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 فروری 2018 21:35

مشال کے قاتل عمران علی کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16فروری 2018ء ):مشال کے قاتل عمران علی کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس میں سزا پانے والے افراد کے اہل خانہ نے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد کی جانب سے مجرم قرار پانے والے افراد کے وکیل سید اختر نے میڈیا کو بتایا کہ اپیل ہائی کورٹ کی ابیٹ آباد رجسٹری میں جمع کروادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اپیل میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران علی کے خلاف کوئی گواہ نہیں ہے۔ مجرم عمران علی کے خلاف ایک ہی گواہ سیاب تھا جو عدالت میں گواہائی سے منکر ہو گیا تھا۔اپیل میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ نہ کوئی ویڈیو ہے نہ گواہ، جس پر سزائے موت غیر قانونی ہے اس لئیے اس سزا کو ختم کیا جائے۔۔یاد رہےکہ نسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشال کے کیس میں عمران علی کو سزائے موت جبکہ 5 مجرموں کو عمر قید اور 25 مجرموں کو 3، 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔