مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں قیام امن کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مولانا فضل الرحمان
تنا زعہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے تحریک آزادی کشمیریوں کی ازخود جلائی ہوئی شمع ہے بھارت کشمیریوںکی پر امن جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا پاکستانی حکومت ،عوام حق خود ارادیت کی اس تحریک میں کشمیری بھا ئیوں کے ہمقدم ہیں اور کسی بھی لمحے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،آزادی کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو
جمعہ 16 فروری 2018 23:03
(جاری ہے)
آزادی کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سر ی نگر سے آئے ہوئے سنیئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئر مین ظفر اکبر بٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میںمعروف کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ،ڈا کٹر ولید رسول ، سردار عظیم اور شیخ عبدالمتین بھی شامل تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین کشمیر کمیٹی مولابا فضل الرحمان نے کہا کہ بین القوامی قانون کے مطابق کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی حکومت طاقت کے زور پر انکی اس جہدوجہد کودبا رہی ہے لیکن کشمیری عوام نے اپنے خون کے ذریعے آزادی کی شمع کو روشن کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر ریاست جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا بھارت کا کشمیر پر قبضہ تقسیم بر صغیر کے اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر ین روڈ میپ ہیں، کشمیری عوام 70 سالوں سے اقوام متحدہ کی راہ دیکھ رہے ہیںاب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر پر اپنی خاموشی تو ڑیںاور کشمیریوں کو ان کا پیددائشی حق حق خود ارادیت دلانے کے لئے عملی اقدا مات کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں کشمیریوں سے نفسیاتی طور پر شکست کھا چکا ہے اور بد حواسی کے عالم میں آئے روز ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ایسے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روک سکتے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑ کتے ہیں اور آزادی کی منزل کے حصول تک انہیں تنہا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔اس موقع پر حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان نے تمام تر ہتھکنڈے اور حربے آزما لیے لیکن کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ہر طر ح کی قر بانی کا عہد کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز مظلوم کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اس طرح کے ظالمانہ بھارتی اقدامات پر عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عاالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہ مظلوم کشمیری عوام تاریخ کا عظیم جہاد کر رہے ہیں اور تمام تر مظالم کے باوجود ان کا عزم جوان ہے اور وہ تھکے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی توجہ کا محور و مر کز ہے اور پاکستان ان کے خون میں شامل ہے لیکن ہم کو پاکستان سے کو ئی تواناآواز نہیںآتی ،حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی آواز کو پوری قوت کیساتھ دنیا تک پہنچانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم اور تنا زعہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر جاندار انداز میں کشمیریوںکا مقدمہ پیش کرکے دنیا کی آواز کو اپنے ساتھ ملا کر بھارت پر دبائو ڈالنا ہو گا تا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے مذا کرات کی میز پر آئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی از خود کشمیر کے حوالے سے خاموشی توڑنا ہو گی اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار اداکرناہوگا کیوں کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.