ڈار ہاکی اکیڈمی اور رانا ظہیر اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ ، فائنل کے لیے سعید انور الیون اور افضل منا الیون نے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 16 فروری 2018 23:02

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ڈار ہاکی اکیڈمی اور رانا ظہیر اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے سعید انور الیون اور افضل منا الیون نے کوالیفائی کر لیا۔ گذشتہ روز دو پولز میں شامل چھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والے ٹورنامنٹ کے لیگ میچز مکمل ہو گئے۔ سعید انور الیون اور افضل منا الیون نے اپنے پولز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی جو آج بروز ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔

تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے منیر ڈار الیون اور تنویر ڈار الیون جبکہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے بریگیڈئر عاطف الیون اور غلام رسول الیون مد مقابل ہونگی۔گذشتہ روز جمعہ کو آخری لیگ میچز کھیلے گئے جس میں پہلے میچ میں سعید انور الیون نے منیر ڈار الیون کو دو صفر سے ہرایا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے حافظ حماد اور عمیر نے ایک ایک گول کیا۔

دوسرا میچ بریگیڈئر عاطف الیون اور افضل منا الیون کے درمیان کھیلا گیا جو دو دو گول سے برابر رہا۔ بریگیڈئر عاطف الیون کی جانب سے حسیب اور عامر علی نے جبکہ افضل منا کی جانب سے دونوں گول ذیشان بخاری نے کیے۔ تیسرے میچ میں سعید انور الیون نے غلام رسول الیون کو دو ایک سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان اور عابد بھٹی نے ایک ایک گول کیا جبکہ مرتضٰی یعقوب غلام رسول الیون کی جانب سے واحد گول سکورر رہے۔

متعلقہ عنوان :