پنڈی گھیب شہر میں بنک کا اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی گئی

جمعہ 16 فروری 2018 23:02

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) پنڈی گھیب شہر میں بنک کا اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بوقت ڈیڑھ بجے نا معلوم ڈاکوں نے ایم سی بی نزد بنہوڑہ چوک پنڈی گھیب آئے جنہوں نے اے ٹیم ایم مشین لوٹنے کی کو شش کی لیکن بنک کے سیکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے ڈاکو اے ٹی ایم لوٹے بغیر بھاگنے پر مجبور ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی مسلح ڈاکوؤں کی رات گئے نجی بنک میں واردات اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش اور فائرنگ ڈاکوں اے ٹی ایم مشین توڑنے میں ناکام فائرنگ کی وجہ سے بنک کا مین دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، شہر کے عین وسط میں ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :