وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اچانک اوکاڑہ کے قصبہ بنگلہ گوگیرہ پہنچ گئے

صدر پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اسلم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی (ن) لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں مخالفین ایسی باتیں کرکے اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں، آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 23:00

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اچانک اوکاڑہ کے قصبہ بنگلہ گوگیرہ پہنچ ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اچانک اوکاڑہ کے قصبہ بنگلہ گوگیرہ پہنچ گئے شہباز شریف نے صدر پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اسلم کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر بنگلہ گوگیرہ میں وزیر اعلی پنجاب نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) نے ملک سے لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا،ہم خالی وعدے نہیں تکمیل بھی کرتے ہیں(ن) لیگ میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے مخالفین پارٹی میں دھڑے بندی کی باتیں کرکے اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی لودھراں کے شیروں نے مخالفین کو اصلیت بتا دی ، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ لودھراں میں آنے والی تبدیلی مخالفین کو یاد رہے گی