ہرنائی کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ،تین افراد زخمی

جمعہ 16 فروری 2018 23:00

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) ہرنائی کے علاقے میں ہرنائی کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے ناکس میں کوئٹہ ہرنائی روڈ پر موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3افرادگل جان ،قادر اور دریا خان زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا جبکہ دو شدیدزخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔