وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈی سی آفس کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 22:59

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈی سی آفس کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ڈی سی آفس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی نگرانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، کھلی کچہری میں مختلف محکموں جن میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،کیسکو، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ، ایس ایس جی سی ایل ا ور ڈسٹرکٹ کونسل کے آفیسران نے شرکت کی اور لوگوں کی جانب سے درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے موصول شدہ درخواستیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو پیش کی گئیں 18درخواستوں پر کارروائی کیلئے درخواستیں متعلقہ محکموں کے آفیسران کے حوالے کیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے متعلقہ ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر مذکورہ کچہریوںکے حوالے سے باقاعدہ رپورٹس مرتب کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کریں گے۔