وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 16 فروری 2018 22:56

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا، وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم 4 ماہ جاری رہے گی، 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گے،عوام سے پودے لگانے اور انکی حفاظت کرنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بوٹل پالم لگاکر مہم کا آغاز کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ شجرکاری مہم 4 ماہ جاری رہے گی۔ جس کے تحت 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کے عوام سے پودے لگانے اور انکی حفاظت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ صوبے میں جس کو بھی پودے چاہیئے وہ محکمہ جنگلات سے مفت لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :