اسلامیہ کالج بند کرنے کیخلاف طلباء کا شدید احتجاج

جمعہ 16 فروری 2018 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) کراچی کے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو سیل کرنے کے حکم کے خلاف طلبہ کا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نیو ایم اے جناح روڈ بند کر دی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔کراچی کے نیو ایم اے جناح روڈ پر کئی دہائیوں سے قائم گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو خالی کرائے جانے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت نے کالج کی عمارت خالی کرا کے 19 فروری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر ناظر کالج کو خالی کرانے کا نوٹس لگانے پہنچے تو طلبہ سراپا احتجاج بن گئے اورعدالتی ناظر کو نوٹس لگائے بغیر واپس جانا پڑا۔طلباء کے احتجاج کے باعث نیو ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔ اس موقع پر حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مذاکرات کے بعد طلباء نے اپنا احتجاج ختم کیا اور پٴْرامن طور پر منتشر ہو گئے۔احتجاجی طلباء نے کہا کہ وہ کسی کو اپنے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے اور ہر صورت کالج کو کھلا رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :