کراچی ، عدالتی بیلف اور پولیس کو اسلامیہ کالج سیل کرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

طلبہ کاشدید احتجاج ، نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

جمعہ 16 فروری 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) کراچی میں عدالتی بیلف اور پولیس کو اسلامیہ کالج سیل کرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ طلبہ نے شدید احتجاج ، نعرے بازی کی اور سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

طلبہ نے نیو ایم اے جناح روڈ بلاک کیا اور ٹائز بھی جلائے۔ انہوں نے کہا کہ مر جائیں گے، مٹ جائیں گے لیکن کالج خالی نہیں کریں گے۔طلبہ کا غصہ دیکھ کر بیلف اور پولیس نے واپسی میں ہی بہتری جانی جس کے بعد احتجاج ختم ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :