ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، امداد علی پتافی

عمران خان اپنی مرشد کا نہیں ہوا کسی اور کا کیا ہو گا، گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) سندھ حکومت نے ترقی کا سفر جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، وزیرِ ورکس امداد علی پتافی نے کہا ہے ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ عمران خان اپنی مرشد کا نہیں ہوا کسی اور کا کیا ہو گا۔

(جاری ہے)

کراچی میں وزیرِ ورکس اینڈ سروسز سندھ امداد علی پتافی نے سندھ میں مکمل ہونے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران تیر کا رخ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی طرف موڑ دیا کہا کہ ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جی ڈی اے کا کوئی وجود نہیں۔

اگلے انتخابات میں ان کو پیپلز پارٹی شکست دے گی۔صوبائی وزیر نے کپتان اور نواز شریف کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ لودھراں انتخابات کے بعد عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بند ہوگئی ہے۔امداد علی پتافی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے مقرر وقت پر مکمل ہوں گے اور یہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :