کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا

جمعہ 16 فروری 2018 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا، ڈیری فارمز کے تاحال دودھڑے قیمتوں کے معاملے پر ڈٹ گئے۔ 20 فروری کو کمشنر ایک بار پھر ڈیری فارمرز سے مذاکرات کریں گے۔ عدالتی حکم کے بعد دودھ کی پیداوار بڑھانے والے ٹیکوں پر پابندی اور پھر دودھ کی پیداوار میں کمی، ڈیری فارمرز بھی دودھ کی قیمتیں بڑھانے پر بضد ہوگئے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر کی قیمت 85 روپے مقرر کی گئی ہے، شہریوں نے کہا کہ خیال رہے کہ ڈیری فارمرز اور انتظامیہ کے تنازعے میں صارفین نہ پس جائیں۔گزشتہ روز ڈیری فارمرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کے لئے احتجاج کیا گیا تاہم احتجاجی مارچ اشتعال انگیزی میں بدل گیا، جس کے بعد 14 گوالوں کو گرفتار کیا گیا۔ اب 20 فروری کو کمشنر کراچی کی جانب سے ایک بار پھر ڈیری فارمرز سے مذاکرات کیئے جائیں گے، تاہم دودھ فروشوں کے دونوں دھڑے، قیمتوں میں اضافہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :