وزیر اعظم ( کل ) حافظ آباد کا دورہ ، خواتین میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے

جمعہ 16 فروری 2018 22:53

وزیر اعظم ( کل ) حافظ آباد کا دورہ ،  خواتین میں صحت کارڈ تقسیم کریں ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی( کل ) ہفتہ کوحافظ آباد پہنچیں گے جہاں وہ تقریب میں پرائم منسٹرہیلتھ انشورنس کے سلسلہ میں خواتین میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ضلع کونسل کے چیئرمین میاں افضل حسین تارڑ، رُکن قومی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔