دھرنے والوں نے عوام کی خدمت کی بجائے تمام وقت بے بنیاد الزامات پر برباد کیا،تبدیلی کے دعویداروں کی ترقی کے میدان میں کارکردگی صفر جمع صفر رہی ہے،

عوام نے یو ٹرن، لاک ڈائون اور دھرنا کریسی کا احتساب کرکے حساب چکا دیا، شہباز شریف مخالفین دھرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے لیکن ہم عزم کیساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے رہے،وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

جمعہ 16 فروری 2018 22:44

دھرنے والوں نے عوام کی خدمت کی بجائے تمام وقت بے بنیاد الزامات پر برباد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعہ کو مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں تاریخی فتح پر اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

دھرنے والوں نے عوام کی خدمت کی بجائے تمام وقت بے بنیاد الزامات پر برباد کیا۔ تبدیلی کے دعویداروں کی ترقی کے میدان میں کارکردگی صفر جمع صفر رہی ہے۔ عوام نے یو ٹرن، لاک ڈائون اور دھرنا کریسی کا احتساب کرکے حساب چکا دیا۔انہوںنے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھا ہے۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے تاریخی اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیںاورجنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیںاوراربوں روپے کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں اور میری ٹیم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیںاور خدمت کے مشن سے نہ پہلے کبھی ہٹا ہوں اور نہ ہی آئندہ ہٹوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ہر سانس عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے اورمیں نے عوام کی خدمت کیلئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے اورعوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے دل وجان سے عوام کی خدمت کی ہی-قیام ا من ، توانائی بحران کا خاتمہ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی روشن مثالیں ہیں-انہوںنے کہاکہ دھرنے احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کی عوام دشمنی بھی عیاں ہی-مخالفین دھرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے لیکن ہم عزم کیساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے رہی-انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سماجی شعبوں میں انقلاب برپا کیا ہی-وسائل کی منصفانہ تقسیم اور امیر و غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے فلاحی پروگرام کا میابی سے آگے بڑھائے ہیں-وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین اسمبلی راؤاجمل،عالم داد لالیکااورایم پی اے سلطان حیدر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :