پنڈی بھٹیاں ،بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

جمعہ 16 فروری 2018 22:40

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) بیس کروڑکے کثیروقومی سرمایہ سے عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا سپورٹس بورڈ پنجاب نے مشرف دور حکومت یہ نوید دی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں عالمی سطح کے ہاکی کمپلیکس کے منصوبہ کی منظوری دی اس منصوبہ کو مکمل کیا گیا اور کہا گیا اس میںعالمی سطح کی سہولیات اور گراؤنڈاورباسکٹ بال کی گراؤنڈ کوچ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اور گراؤنڈ میں عالمی معیار کا گھاس لگایا جائے گا مگر عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس کا منصوبہ پر بیس کروڑخرچ کرنے کے باوجود نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا گیا ان کے تمام خواب چکناچُور کرنے کے بعد ہاکی کمپلیکس کوہائی سکول کے حوالے کر دیا گیا اس ہاکی کمپلیکس کی حالت کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے قومی سرمایہ کا ضیاع کیا گیا اور عالمی اہمیت کا ہاکی کمپلیکس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کھلاڑیوں کو محروم کر کے رکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :