بلوچستان کے امن و امان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جاراہے، الحاج مفتی محمد حیات القادری

جمعہ 16 فروری 2018 22:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن و امان کو سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جاراہے جامع مسجد نورانی خضدار پر کریکر حملہ افسوسناک ہے حکومت بلوچستان تمام مراکز اہلسنّت اور ان کی جامع مساجد کے گرد سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائے مساجد اور سیکورٹی فورسزز کو نشانہ بنانا گہری سازش ہے جیسے بے نقاب کرنا اشد ضروری ہے۔

انہوں ے اپنے بیان میں کا کہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ،بلوچستان میں موجود معدنی ذخائر کو استعمال میں لا کر صوبہ کی پسماندگی ختم اور غیر ملکی قرضے اتارے جا سکتے ہیں ،لسانی اور علاقائی تعصبات کے خاتمے کے لئے قومی سوچ کو پروان چڑھانا ہو گا بلوچستان کی عوام پاکستان سے محبت میں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارت گوادر پورٹ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اقوام متحدہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کا نوٹس لے قومی جماعتیں بھارت کی پاکستان مخالف سازشوں کی مزاحمت کے لئے متحد ہو جائیں بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :