ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباء اور اساتذہ نے ملتان گریژن میں پاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا ،دورے کا مقصد طلباء کو پاک فوج کے کام اور صلاحیت سے متعلق آگاہی دینا تھا، شرکاء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مختلف آلات دیکھے، طلباء نے بھرپور آگاہی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

جمعہ 16 فروری 2018 22:30

ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباء اور اساتذہ نے ملتان ..
ملتان /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباء اور اساتذہ نے ملتان گریژن میں پاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا جس کا مقصد طلباء کو پاک فوج کے کام اور صلاحیت سے متعلق آگاہی دینا تھا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کیساتھ ایک دن گزارا ،500سے زائد طلباء اور اساتذہ نے ملتان گریژن میں دن گزارا ۔ اس دورے کا مقصد طلباء کو پاک فوج کے کام اور صلاحیت سے متعلق آگاہی دینا تھا۔ شرکاء نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مختلف آلات دیکھے۔ طلباء نے بھرپور آگاہی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔