صوبائی صدر جماعت اسلامی یوتھ نے خیبرپختونحواجنرل کونسل کا خصوصی اجلاس18 فروری کوطلب کر لیا

جمعہ 16 فروری 2018 22:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) عبد الغفار خان صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا نے صوبائی جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس18 فروری بروز اتوار طلب کر لیا ہے جماعت اسلامی یو تھ خیبر پختونخوا کے سیکر ٹری اطلاعات نعیم خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کی صوبائی جنرل کا اجلاس ۸۱ فروری بروز اتوار جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاورمیں صوبائی صدر عبد الغفار کی زیر صدارت منعقد ہو گا اجلاس کی میزبانی امیر جماعت اسلا می خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کریں گے اور خصوصی طور پر شرکت کریں گے اجلاس میں ۸۱۰۲؁ء کی منصوبہ بندی کے اطلاق کا جائزہ لیا جائے گا اور اہداف کے حصول پر غور کیا جائے گا اجلا س میں صوبہ کے بڑے شہروں میں یو تھ فیسٹیولز اور یوتھ کنونشنز کے انعقاد اور تیاری کا جائزہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :