گورنر خیبرپختونخوا سے گلگت بلتستان کے وزیر محکمہ بلدیات ودیہی ترقی رانا فرمان علی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

جمعہ 16 فروری 2018 22:21

گورنر خیبرپختونخوا سے گلگت بلتستان کے وزیر محکمہ بلدیات ودیہی ترقی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گلگت بلتستان کے وزیر محکمہ بلدیات ودیہی ترقی رانا فرمان علی کی گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی، وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

رانا فرمان علی نے اس موقع پر گورنرسے صوبے کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے کوٹہ بڑھانے کی بھی درخواست کی۔ گورنرنے اس ضمن میں وزیربلدیات و دیہی ترقی رانا فرمان علی کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :