اسپیکر قومی اسمبلی نے پی آئی اے مسافروں کے سامان چوری کے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی

چوری ہونے والے جہاز کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے،جہاز بیچنے کے معاملے پر دو افسران ملوث تھے،ایک ایئرفورس کے افسر کو واپس محکمے بھیج دیا ہے،یہ رپورٹ ارکان پارلیمنٹ کو دیتا ہوں،وہبتائیں گے کہ کیا کار وائی کر نی ہے، سردار ایاز صادق

جمعہ 16 فروری 2018 22:21

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی آئی اے مسافروں کے سامان چوری کے واقعات کی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک سال کے دوران پی آئی اے کے مسافروں کے سامان چوری کے واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ،سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چوری ہونے والے جہاز کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے،جہاز بیچنے کے معاملے پر دو افسران ملوث تھے،ایک افسر ایئرفورس کے تھے انکو واپس محکمیمیں بھیج دیا ہے،یہ رپورٹ ارکان پارلیمنٹ کو دیتا ہوںارکان بتائیں گے کہ کیا کار وائی کر نی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن ااسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ ایئرپورٹ سے مسافروں کے سامان چوری ہو جاتے ہیں، پی آئی کا تو بیڑا غرق ہوگیا ہے جس سپیکر نے کہا شیر اکبر صاحب آپ سامان کی بات کرتے ہیں یہاں پورا جہاز بھی چوری ہوا،جہاز چوری کی رپورٹ مجھے مل گئی ہے،پی آئی اے کا جہاز ایک ملین ڈالر سے زائد کا بکنا تھا،جہاز بیچنے کے معاملے پر دو افسران ملوث تھے،ایک افسر ایئرفورس کے تھے انکو واپس محکمے میں بھیج دیا ہے،یہ رپورٹ ارکان پارلیمنٹ کو دیتا ہوںارکان بتائیں گے کہ کیا کار وائی کر نی ہے ،کارروائی ضروری ہے، اگر آپ لوگوں میں یہ کوئی یہ کرتا تو ابھی عدالتوں کے چکر لگا رہے ہوتے۔