اجلاس میں نہ آنے پر پارلیمانی سیکرٹری رومینہ خورشید عالم کے قومی اسمبلی داخلے پر پابندی

وزیر کیڈ کی جانب سے ان کے سوالات پر بریفنگ دینے کی پیش کش مسترد ، وزارت اطلاعات کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی ، ہم نے سیکرٹریز کو نرمی دی ہے جس کا وہ فائدہ اٹھا رہے ہیں،گیلری میں بیٹھے افسران میری اجازت کے بغیر یہاں سے نہیں اٹھیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

جمعہ 16 فروری 2018 22:20

اجلاس میں نہ آنے پر پارلیمانی سیکرٹری رومینہ خورشید عالم کے قومی اسمبلی ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس میں نہ آنے پر پارلیمانی سیکرٹری رومینہ خورشید عالم کے قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے وزیر کیڈ کی جانب سے ان کے سوالات پر بریفنگ دینے کی پیش کش مسترد کردی ، سردار ایاز صادق نے وزارت اطلاعات کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے سیکرٹریز کو نرمی دی ہے جس کا وہ فائدہ اٹھا رہے ہیں،گیلری میں بیٹھے افسران میری اجازت کے بغیر یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی پارلیمنٹ کی عزت نہیں کرتی ،افسران پارلیمنٹ کی عزت نہیں کرتے تو ہم بھی آپ کی عزت نہیں کریں گے، اس موقع پر اسپیکر نے استفسار کیا کہ پارلیمانی سیکرٹری رومینہخورشید کہاں ہیں، جس وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہ کہ وہ راستے میں ہیں، تھوڑی دیر تک آ رہی ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے، وزارت ماحولیات کے سوالات کے جوابات کون دے گا رومینہ خورشید کو ایوان میں داخل نہ ہونے دیا جائے،رومینہ خورشید عالم کو آج ایوان میں داخل نہیں ہونے دونگا،اسٹاف سن لے رومینہ خورشید آج اسمبلی میں داخل نہ ہوں، اسپیکر نے کہا کہ ہم نے سیکرٹریز کو نرمی دی ہے جس کا وہ فائدہ اٹھا رہے ہیں،گیلری میں بیٹھے یہ افسران میری اجازت کے بغیر یہاں سے نہیں اٹھیں گے، وزیراعظم کو اس معاملے پر خط لکھنے لگا ہوں،وزیراعظم سے کہوں گا کہ حکومت اور کابینہ کی ذمہ داری ہی