سہنسہ ‘راولپنڈی سے کوٹلی جانے والا ڈمپر حادثہ کا شکار ‘ڈرائیور سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق

جمعہ 16 فروری 2018 22:16

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2018ء) سہنسہ میں راولپنڈی سے کوٹلی جانے والا ڈیمپر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ راولپنڈی سے سامان لے کر ایک ڈیمپرنمبر LAS 8109 جسے ڈرائیور ظفرا قبال سکنہ کلر کہار ضلع چکوال چلا رہاتھا جب ڈیمپر سہنسہ ترئیاں کے کے مقام پر پہنچا تو اترائی میں بے قابو ہوکر گہری کھائی میںجاگرا جس کے نتیجہ میںظفراقبال اور اس کا ساتھی اضافی ڈرائیور محمد اکرم ولد امیر حسین سکنہ شکردہ ضلع اٹک موقع پر ہی دم توڑ گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سہنسہ انسپکٹر راجہ محمد الیاس اور خدمت خلق ٹرسٹ کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ہلاک شدہ ونوں افراد کی میتیں جو کہ ڈیمپر میں پھنسی ہوئیں تھیں باہر نکالی اور مییتں خدمت خلق ٹرسٹ سہنسہ پہنچائیں جہاں ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ٹرسٹ نے میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :