سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی

جمعہ 16 فروری 2018 22:15

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے جمعہ کو یہاں زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر شیری رحمن، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی اور مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔