سیاست ، جمہوریت اور انتخابی عمل کے لیے یہ صورتحال تشویش ناک ہے ‘سراج الحق

جمہوریت، شائستگی ، برداشت اور اختلاف رائے کا اظہار تہذیب کے دائرے میں ہی کیا جائے تو قومی سیاسی تربیت ہوگی

جمعہ 16 فروری 2018 22:12

سیاست ، جمہوریت اور انتخابی عمل کے لیے یہ صورتحال تشویش ناک ہے ‘سراج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 2018 ء کے انتخابات قریب آرہے ہیں ۔ قومی قیادت عوامی جلسوں اور میڈیا ٹاک کے ذریعے ایک دوسرے پر زبان و کلام سے آگ برسا رہے ہیں ، سیاست ، جمہوریت اور انتخابی عمل کے لیے یہ صورتحال تشویش ناک ہے ، جمہوریت، شائستگی ، برداشت اور اختلاف رائے کا اظہار تہذیب کے دائرے میں ہی کیا جائے تو قومی سیاسی تربیت ہوگی ۔

لاہور ، فیصل آباد اور ننکانہ میں عوامی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سیز فائر لائن پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے مسلسل واقعات پر امریکہ ، یورپ اور اقوام متحدہ کی خاموشی ،بے حسی اور جانبداری مسلم تعصب کی انتہا ہے ۔ سکول کے بچوں کی ویگن پر فائرنگ اور ڈرائیور کی شہادت پر بھی عالمی ادارے مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت آگ سے کھیل رہاہے ،انجام خراب ہی ہوگا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں ممبران کی خرید و فروخت اور عوامی نمائندوں کی خریداری کے لیے منڈیاں لگنے کی خبریں بڑی ہی المناک ہیں ۔ خرید اروں میں جمہوریت کے دعوے داروں کے نام آرہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جمہوری جماعتیں خود اس گندے کھیل کو بند کریں ، الیکشن کمیشن اس کا تدارک کرے ، عدلیہ فروخت شدہ ممبران اور خرید و فروخت کی بنیاد پر بننے والے سینیٹ ممبران کو نشان عبرت بنائے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نااہل اور سیاست سے بے دخل کرے ۔ لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل عرفان حیدر کی شادی تقریب میں شرکت کی اور بچیکی ، ننکانہ میں مقامی معززین اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :