جمہوریت اور ادارے ہم نے مغرب سے مستعار لئے ہیں ، نواز شریف کی کوشش ہے نیب جج کو دبائو میں لایا جائے ‘قمر زمان کائرہ

وزارت داخلہ نے شرجیل میمن کا نام مرضی سے ای سی ایل میں ڈالا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ نواز شریف ،مریم کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے ہیں عاصمہ جہانگیر کی آواز کے پیچھے ایک فکر تھی ،انکا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکتا ‘صدر پیپلزپارٹی پنجاب کا منو بھائی ، عاصمہ جہانگیر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 22:03

جمہوریت اور ادارے ہم نے مغرب سے مستعار لئے ہیں ، نواز شریف کی کوشش ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرز مان کائرہ نے کہاہے کہ جمہوریت اور ادارے ہم نے مغرب سے مستعار لئے ہیں ، نواز شریف کا بیانیہ فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینے کا ہے اگر یہ کامیاب ہو گیا ہے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ،تیس سال سے اقتدار میں ہیں ،میاں صاحبان کو اچانک یاد آیا ہے کہ لوگوں کے لئے کچھ کرنا ہے،وزارت داخلہ نے شرجیل میمن کا نام بغیر کہے مرضی سے ای سی ایل میں ڈالا جبکہ قوم دیکھ رہی ہے کہ نواز شریف اور مریم کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلزکلچرل ونگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام منوبھائی اورعاصمہ جہانگیر کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعتزازاحسن ،چوہدری منظوراحمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی آواز کے پیچھے ایک فکر تھی ،انکا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکتا ۔عاصمہ جہانگیر کا پیغام یہ ہے کہ معاشرے میں رواداری کو فروغ دیا جائے ۔

عاصمہ جہانگیر نے بلاول بھٹو کو عوام سے تعلق بڑھانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال سے اقتدار میں ہیں اور دیس کے خادم آج کہتے ہیں کہ ہم نے لوگو ں کو روزگار دینا ہے ،میاں صاحبان کو اچانک یاد آیا ہے کہ لوگوں کے لئے کچھ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی میں ہر سال چالیس لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ نواز شریف کی کوشش ہے کہ نیب جج کو دبائو میں لایا جائے ،وزارت داخلہ نے شرجیل میمن کا نام بغیر کہے مرضی سے ای سی ایل میں ڈالا ۔

قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے ۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور ادارے ہم نے مغرب سے مستعار لئے ہیں ،نواز شریف کا بیانیہ فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینے کا ہے اگر یہ کامیاب ہو گیا ہے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔انہوںنے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں کئی مذاہب اور طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی ،ہم سب عاصمہ جہانگیر کی سوچ اور فکر کو آگے لے کر چلیں گے ۔ چودھری منظور اور دیگر مقررین نے کہاکہ نواز شریف اسی بوسیدہ نظام کی پیداوار ہیں، مسلم لیگ (ن) پہلے بھی عدلیہ پر حملہ آور رہی ہے، مسلم لیگ (ن) حیران ہے کہ ان کے خلاف عدلیہ نے فیصلہ کیسے دے دیا وہ اس بات کا غصہ نکال رہے ہیں ۔