سہون شریف خودکش حملے کے کیس کو مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے،سید مراد علی شاہ

سہون شریف دھماکے اور خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان گرفتار اور جہنم رسیدہو چکے ہیں،وزیراعلی سندھ

جمعہ 16 فروری 2018 22:03

سہون شریف خودکش حملے کے کیس کو مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے،سید مراد ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سہون شریف خودکش حملے کے کیس کو مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے اور سہون شریف دھماکے اور خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت تمام ملزمان گرفتار اور جہنم رسیدہو چکے ہیں- وہ سہون شریف میںحضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پرہونے والے خودکش حملے کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر درگاہ پر چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھی-ا س موقع پر انہوں نے سہون شریف شہداء کے لیے دعا کی -انہوں نے کہاکہ سہون شریف واقعے کے بعد درگاہ کی سیکورٹی کو مزید بہتراور فول پروف بنایاگیا ہے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ناہو- اس کے علاوہ سندھ کی تمام درگاہوں پر بھی سیکیورٹی کو مزیدسخت کیا گیا ہی-انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور ہمیشہ سے امن کا گہوارا رہی ہے - وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک کے خلاف کام کرنے والے دہشتگردعناصر کے پاس وسائل بہت زیادہ ہیںجبکہ ہم اپنے محدود وسائل کے ساتھ سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنا نے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں-انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بے بنیاد ہیںاورجو لوگ یہ الزامات لگا رہے ہیں وہ اپنے ہی ممبران پرشک کر رہے ہیں جو غلط عمل ہے اور میں ان لوگوں سے یہی کہوں گا کے وہ اپنے ممبران اور ساتھیوں پر شک نہ کریں - انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ووٹ سیکریٹ ہوتا ہے اور ممبران اپنی مرضی سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی- سہون شریف درگاہ کی تعمیرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ درگاہ کا تعمیراتی کا کام مکمل کرلیا گیا ہی-منچھر جھیل کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منچھر جھیل کی ازسرنوبحالی کے لیے ایک اسکیم بنائی گئی ہے جس پر منظوری کے بعدبلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ جھیل کے اطراف رہائش پذیر ممکنہ متاثرین کو ہرممکن ریلیف دیا جائے گا-بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے کرمپور میںعلی اکبر اوٹھو کی والدہ ،وڈیرو شبیر اوٹھو کے بھائی جان محمد اوٹھوکی وفات پرتعزیت کی جبکہ گائوں اراضی میں سید اعجاز شاہ کی والدہ کی وفات پر بھی تعزیت کی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے واہڑ میں اپنے والدین کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرکے دعا کی -

متعلقہ عنوان :