تمام سٹیک ہولڈرز کراچی کے امن واستحکام کے لئے ایک پیج پر ہیں، محمد زبیر

بہترین پالیساں بنانے سے پچھلے ساڑھے چار سال میںواضح تبدیلی دیکھنے میں آئی،اندھیروں کاشکار شہر کودوبارہ روشنیوں کی شہر میں تبدیل کیا،گورنرسندھ

جمعہ 16 فروری 2018 22:01

تمام سٹیک ہولڈرز کراچی کے امن واستحکام کے لئے ایک پیج پر ہیں، محمد زبیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) گورنر سند ھ محمد زبیر نے کہاہے کہ کراچی میں بہترین پالیساں بنانے سے پچھلے ساڑھے چار سال میںواضح تبدیلی دیکھنے میں آئی،تمام سٹیک ہولڈرز جن میں وفاقی وصوبائی حکومتوںسمیت ڈی رینجززاور آئی جی سندھ کراچی کے امن واستحکام کے لئے ایک پیج پر ہیں،عرصہ دراز سے اندھیروں کاشکار شہر کودوبارہ روشنیوں کی شہر میں تبدیل کیامختلف ترقیاتی پراجیکٹس شروعات سے اختتام تک پہنچیں،سال 2016 ء ، 2017ء کے دوران کراچی بند نہیں کرایا گیا ،جوکہ امن کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ تقریب’’میٹ دی پریس‘‘پروگرام میں گورنر سندھ محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہیںکہ ذرائع ابلاغ کے شعبے سے منسلک صحافی حضرات کے مسائل کو مدنظر رکھیں،صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری اور جنرل سیکر ٹری این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ نومنتحب کابینہ کی طرف سے گورنر سند ھ کی آمد پر شکرگزار ہے، پریس کلب اسلام آباد چونکہ پاکستان کا سب سے بڑاپر یس کلب اور فلاحی ادارہ ، صحافیوں اور انکی فیمیلز کے لئے انٹرٹینمنٹ ،میڈیکل سے متعلق (آر، آئی ، سی )، پمزاور مختلف اداروںکے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستحط ہوئے ہیں، صدر وسیکرٹری این پی سی سے کہا کہ صحافتی کمیونٹی کو درپیش مسائل اوران کے حل کے لئے کوشش کرنا ہمارا اولین فریضہ ہیں ، ان کہنا تھا کہ صحافیوں اور کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی فیس ،30لاکھ روپے تک سالانہ کھانے پر سبسڈی ، لاکھوں روپے بجلی ، گیس کے بل سمیت سٹاف کی تنخواہیںپریس کلب کے اخراجات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر گورنرمحمدزبیرنے کہا کہ صحافیوںکے مسائل کے حل کے لئے بھرپورتعائو ن کریںگے، ان کا کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست کا براہ راست تعلق ہیں،کراچی میں امن امان کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پایا گیا،ترقی کا سفر جو کہ کراچی کے شہر سے شروع ہوتا ہوا پورے ملک تک پھیلتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف ترقیا تی پراجیکٹس ، لیاری ایکسپریس ، گرین لائن پراجیکٹ اور تھرمیں جاری منصوبے جس سے کراچی کی تقدیر بدل جائی گی ، امن کی قیام سے بے شماربیرونی ملک سرمایہ کا ر کراچی کا رخ کررہے ہیں، سال 2013میں ن لیگ کی حکومت کی اولین پالیسی کراچی کی ترقی اور امن کا قیام عمل میں لا نا تھا،ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اب کارگردگی پر ووٹ دیتی ہیںجو بھی سیاسی جماعت عوام کے معیار پر پور ا اترتی ہیںوہی حکومت بنانے میں کامیاب ہونگے،ایک سوال کے جواب پر ان کہنا تھا کہ سند ھ حکومت کے ساتھ بہترین روابط ہیںان کا کہنا تھا کہ وہ پریس کلب کی گرانٹ سے متعلق وفاقی حکومت سے رابطہ کریںگے۔

متعلقہ عنوان :