وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 فروری 2018 20:42

وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2018ء) وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ای ویزوں کے اجراء کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت غیر ملکیوں کو ای ویزوں کا اجراء کرے گی۔ ای ویزوں کا اجراء سیاحت کے فروغ کیلئے کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکیوں کیلئے پاکستان کا ای ویزا حاصل کرنا بے حد آسان ہوگا۔ تاہم وزارت داخلہ نے فی الحال ای ویزوں کے اجراء کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :