وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تیونس کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 16 فروری 2018 21:48

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تیونس کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی تیونس کے صدر محمد الباج قائد السبسی سے ملاقات کی‘ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف جو ان دنوں تیونس میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ روز تیونس کے صدر محمد الباج قائد السبسی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات‘ محبت ‘ بھائی چارے ‘ دوستانہ تعلقات کو بڑھانے کی لئے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کو جاری رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور تیونس نے تعاون کو فروغ دینے کیلئے متعدد بار یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں راہنمائوں نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے جلد حل کیلئے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور تیونس مشترکہ کاروباری کونسل‘ سیاحت ‘ توانائی گروپس اور سیاحت کو فروغ کیلئے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔ تیونس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دوستانہا ور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور پ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :