امریکا کا افغانستان میں بی باون طیاروں کے ذریعے بمباری میں40سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ

جمعہ 16 فروری 2018 21:48

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2018ء) مریکانے افغانستان میں بی باون طیاروں کے ذریعے بمباری میں40سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ کیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افواج نے 17سال کے بعد ’’ بی باون ‘‘ بمبار طیاروں کے ذریعے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔افغانستان میں دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ’’بی باون ‘‘طیاروں کا دوبارہ استعمال افغانستان میں امریکی حکومت کی نئی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے،اس کے تحت طالبان کو کمزور سے کمزور تر کرنے کی کوشش کرنا ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس دوران 40سے زائد عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :