عائشہ گلا لئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ،ْمریم اور نگزیب

جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کیا ،ْمسلم لیگ ن عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی ،ْ بیان

جمعہ 16 فروری 2018 21:27

عائشہ گلا لئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ،ْ جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کیا ،ْمسلم لیگ ن عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے عائشہ گلالئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کا جھوٹ پر مبنی بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انہوںنے کہا کہ ان کا بیان محض سیاسی شہرت اور اہمیت حاصل کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔انہوں نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اس جماعت کے سربراہ کے سکھائے ہوئے جھوٹ کو نہ چھوڑا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ کس کے ایجنڈے پر اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اس لیگی رہنما کا نام بتائیں جس نے اسے سینٹ کا ٹکٹ آفر کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن عائشہ گلالئی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کے وفادار اور مخلص کارکنوں کی موجودگی میں ہمیں کسی باہر والے کو ٹکٹ دینے کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی گنجائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :