کراچی میں بہترین پالیساں بنانے سے پچھلے ساڑھے چار سال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی، تمام سٹیک ہولڈرز جن میں وفاقی و صوبائی حکومتوںسمیت ڈی رینجزز اور آئی جی سندھ کراچی کے امن و استحکام کیلئے ایک پیج پر لایا گیا، عرصہ دراز سے اندھیروں کے شکار شہر کو دوبارہ روشنیوں کی شہر میں تبدیل کیا، مختلف ترقیاتی منصوبے شروعات سے اختتام تک پہنچے

گورنر سند ھ محمد زبیر کا ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام میں گورنر سندھ محمد زبیر نے خطاب

جمعہ 16 فروری 2018 21:18

کراچی میں بہترین پالیساں بنانے سے پچھلے ساڑھے چار سال میں واضح تبدیلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) گورنر سند ھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں بہترین پالیساں بنانے سے پچھلے ساڑھے چار سال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی، تمام سٹیک ہولڈرز جن میں وفاقی و صوبائی حکومتوںسمیت ڈی رینجزز اور آئی جی سندھ کراچی کے امن و استحکام کیلئے ایک پیج پر لایا گیا، عرصہ دراز سے اندھیروں کے شکار شہر کو دوبارہ روشنیوں کی شہر میں تبدیل کیا، مختلف ترقیاتی منصوبے شروعات سے اختتام تک پہنچے، سال 2016ء، 2017ء کے دوران کراچی بند نہیں کرایا گیا جو امن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ تقریب ’’میٹ دی پریس‘‘ پروگرام میں گورنر سندھ محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہیںکہ ذرائع ابلاغ کے شعبے سے منسلک صحافی حضرات کے مسائل کو مدنظر رکھیں۔

(جاری ہے)

صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری اور جنرل سیکر ٹری این پی سی شکیل انجم نے کہا کہ نومنتحب کابینہ کی طرف سے گورنر سند ھ کی آمد پر شکرگزار ہے۔

پریس کلب اسلام آباد چونکہ پاکستان کا سب سے بڑاپر یس کلب اور فلاحی ادارہ ، صحافیوں اور انکی فیمیلز کے لئے انٹرٹینمنٹ ،میڈیکل سے متعلق (آر آئی سی)، پمز اور مختلف اداروںکے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستحط ہوئے ہیں۔ صدر وسیکرٹری این پی سی سے کہا کہ صحافتی کمیونٹی کو درپیش مسائل اوران کے حل کیلئے کوشش کرنا ہمارا اولین فریضہ ہیں ، ان کہنا تھا کہ صحافیوں اور کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی فیس،30 لاکھ روپے تک سالانہ کھانے پر سبسڈی ، لاکھوں روپے بجلی ، گیس کے بل سمیت سٹاف کی تنخواہیںپریس کلب کے اخراجات میں شامل ہیں۔

جس پر گورنرمحمدزبیرنے کہا کہ صحافیوںکے مسائل کے حل کیلئے بھرپورتعاو ن کریںگے، ان کا کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست کا براہ راست تعلق ہیں،کراچی میں امن امان کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پایا گیا، ترقی کا سفر جو کراچی کے شہر سے شروع ہوتا ہے اورا پورے ملک تک پھیلتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف ترقیا تی پراجیکٹس ، لیاری ایکسپریس ، گرین لائن پراجیکٹ اور تھرمیں جاری منصوبے جس سے کراچی کی تقدیر بدل جائی گی، امن کی قیام سے بے شمار بیرونی ملک سرمایہ کا ر کراچی کا رخ کررہے ہیں، سال 2013ء میں (ن) لیگ کی حکومت کی اولین پالیسی کراچی کی ترقی اور امن کا قیام عمل میں لا نا تھا،ان کا کہنا تھا کہ عوام اب کارگردگی پر ووٹ دیتی ہے جو بھی سیاسی جماعت عوام کے معیار پر پور ا اترے گی وہی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی،ایک سوال کے جواب پر ان کہنا تھا کہ سند ھ حکومت کے ساتھ بہترین روابط ہیںان کا کہنا تھا کہ وہ پریس کلب کی گرانٹ سے متعلق وفاقی حکومت سے رابطہ کریںگے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کراچی آپریشن کی منظوری دی جس کے باعث کراچی کے حالات بہتر ہوئے اور ایسی منصوبہ بندی کی گئی کہ کوئی پولیس اور رینجرز کے پلان میں مداخلت نہ کرے،کراچی آپریشن پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔انھوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی کا عمل ساڑھے تین سال تک سست روی کا شکار رہا اور اگر اس وقت ترقیاتی منصوبے اب شروع کرتے تو تنقید ہونا تھی کہ مینڈیٹ کا خیال نہیں کیا جا رہا۔

وفاق محصولات کا 60فیصد صوبوں کو دیتا ہے ، صوبوں کو بھی چاہیئے کہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر انھیں خرچ کرے۔وفاقی حکومت نے گرین لائن منصوبہ شروع کیا جس پر روزانہ پانچ لاکھ افراد سفر کرسکیں گے ،کوشش ہے کہ گرین لائن منصوبہ مئی میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کردیا جائے۔محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان کی کابینہ میں پیپلز پارٹی کا ایک رکن نہیں لیکن آصف علی زرداری نے بلوچستان کی کابینہ کے اجلاس میں کس حیثیت سے شرکت کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ انتخابات میں کراچی میں اچھا پرفارم کیا لیکن انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت کم ہوئی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی حکومت کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :