کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں پاور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کی جانیوالی سرمایہ کاری سے آگاہ ہیں ، چیئرمین سندھ

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے الیکٹرک کا پروسیس ٹرانسفارمیشن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے آسان ممالک کی انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ناہید میمن

جمعہ 16 فروری 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2018ء) کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتی صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے نتیجہ میں نئے پاور کنکشن کی فراہمی کے لیے درکار وقت میں کمی آئی ہے جو2017ء میں،گزشتہ برس کے مقابلے میں،30فیصد تک کم ہو گیاہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف اقدامات کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سندھ ڈوئنگ بزنس ریفارمز نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

پاور یوٹیلٹی انڈسٹریل ایسو سی ایشنز کو آپریشنل استفسارات اور نئے پاورکنکشنز کے حصول کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کرتی ہے۔ صارفین کی جانب سے پروسیس آٹومیشن جیسے اقدامات اور نئے کنکشن کے لیے درکار دستاویزات میں کمی کو بھی سراہا گیا۔اس کے علاوہ،کے الیکٹرک نے ایک ڈپارٹمنٹ بھی قائم کیا ہے جو صنعتوں کی جانب سے موصول ہونے والی تما م نئی درخواستوں پر عمل درآمد کے لیے درکاروقت کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

صنعتی صارفین کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن متعارف کرانے کے منصوبہ پر بھی کام جاری ہے۔اس موقع پر سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں پاور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری سے آگاہ ہیں اورپاور یوٹیلٹی ہمارے اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد میں پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔

سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کو کے الیکٹرک کا پروسیس ٹرانسفارمیشن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جس سے آسان ممالک کی انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ کے الیکٹرک کی ٹرانسفارمیشن قابل ذکر ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کے مطابق انفراسٹرکچر میں مسلسل اپ گریڈیشن برقرار رہے گی۔ ہم مستقبل میں بھی کے الیکٹرک کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کرنا کے الیکٹرک کی جانب سے ایک گراؤنڈبریکنگ اقدام تھا جس نے صنعتی ترقی اور شہر کی معاشی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ پاور یوٹیلٹی نئے گرڈ اسٹیشنوں کا اضافہ کر رہی ہے تاکہ نئے صنعتی صارفین کے بڑھتی ہوئی طلب پوری کی جا سکے۔ کے الیکٹرک میں صنعتوں کو ہمیشہ ترجیح حاصل رہی ہے اور رہے گی اور صنعتی صارفین کو سہولتیں فراہم کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔پاور یوٹیلٹی نے نمائش کے دوران ’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا انعقادبھی کیا جس کے دوران شرکاء میں پودے تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے انرجی کنزرویشن اسٹال بھی قائم کیا گیا تھا۔