گورنراقبال ظفرجھگڑاسے سینٹ میری ہائی سکول پشاور کی اساتذہ ملاقات

جمعہ 16 فروری 2018 21:05

گورنراقبال ظفرجھگڑاسے سینٹ میری ہائی سکول پشاور کی اساتذہ ملاقات
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) سینٹ میری ہائی سکول پشاور کی اساتذہ کے ایک وفد نے سید فریداللہ شاہ کی سربراہی میں جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں ظفراقبال اور سکول عملے کے دیگرافراد بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنرکو ادارے کے اساتذہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور ان کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ گورنرنے اس موقع پر فوری طور پرایمرجنسی ریلیف فنڈ کیلئے دو لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :