کراچی جانے والی کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ٹیچر جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

جمعہ 16 فروری 2018 20:57

ڈیرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ڈیرہ ٹانک روڈ بائی پاس چوک کے قریب کراچی جانے والی عادل کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ایک سکول ٹیچر جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا ،ڈرائیور بس چھوڑ کر فرارہوگیا ،پولیس نے بس تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل پر سوار سکول ٹیچر افتخار ولد رستم قوم گنڈہ پور سکنہ پوٹہ حال سی آر بی سی چوک ڈیرہ اپنے ساتھ استاد رحمت اللہ ولد محمد نواز قوم ناصر خیل سکنہ مجید آباد ظفرآباد کالونی کے ساتھ سکول سے چھٹی کے بعد پوٹہ سے ڈیرہ آرہے تھے کہ ڈیرہ ٹانک روڈ بائی پاس چوک پر تیزر فتار عادل کوچ کی ٹکر سے وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔

ڈرائیور بس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ۔ دونوںزخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک سکول ٹیچر افتخار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔۔پولیس نے فوری موقع پرپہنچ کر بس کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :