غلبہ اسلام کانفرنس اسلام دشمن قوتوں کے سازشوں میں آخری کیل ثابت ہو گی،مولاناعبدالرئوف

جمعہ 16 فروری 2018 20:26

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام چارسدہ کے امیر مولانا عبد الروف شاکر نے کہا ہے کہ دو مارچ کو منعقد ہونے والا غلبہ اسلام کانفرنس اسلام دشمن قوتوں کے سازشوں میں آخری کیل ثابت ہو گی ۔ غلبہ اسلام کانفرنس کی کامیابی کیلئے کارکن ابھی سے تیاریاں شروع کریں ۔ وہ دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ میں 25یونین کونسلوں کے پارٹی امراء اور دیگر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل نائب ناطم ڈاکٹر الطاف اور جنرل سیکرٹری مولانا فہیم جان نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے جمعیت علمائے اسلام تحصیل چارسدہ کے امیر مولانا عبد الروف شاکر نے کہا کہ دو مارچ کو منعقد ہونے والے غلبہ اسلام کانفرنس کیلئے تمام یونین کونسلوں میں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کانفرنس میں شرکت کر سکے ۔ انہوںنے پارٹی ذمہ داران پر واضح کیا کہ کانفرنس کی کامیابی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ۔ انہوںنے کہاکہ غلبہ اسلام کانفرنس اسلام دشمن قوتوں کے سازشوں میں آخری کیل ثابت ہو گی۔