چارسدہ،موٹر بارگین ایسوسی ایشن کے کابینہ کے انتخابات ، حاجی محمد اقبال صدر منتخب

جمعہ 16 فروری 2018 20:26

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء)موٹر بارگین ایسوسی ایشن کے کابینہ کے انتخابات مکمل ہوگئے ،حاجی محمد اقبال صدر جبکہ حاجی اورنگزیب جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد کے زیر اہتمام تنگی روڈ پر ایک انتخابی اجلاس زیر صدارت افتخار حسین صراف صدر تاجر اتحاد منعقد ہو ا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں تاجر اتحاد کے دیگر عہدیداروں حبیب اللہ ، مولانا صلاح الدین شاکر ،لعل محمد لعل ، حاجی عطاء الرحمان ، ظہور احمد ظریف خیل اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں موٹر بارگین ایسوسی ایشن کے کابینہ کی تشکیل نو کی گئی جس میں محمد اقبال صدر جبکہ حاجی اورنگزیب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ دیگر عہدداروں میں عابد خان سینئر نائب صدر ، ندیم ناصر نائب صدر ،حاجی جانس خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ملک آمان ایڈیشنل سیکرٹری ، محمد یونس جائنٹ سیکرٹری ،خادم شاہ پریس سیکرٹری ،حاجی طاہر فنانس سیکرٹری ، سلیم اکبر خان چیئر مین اور ناصر خان وائس چیئر مین شامل ہے ۔