گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹائون میں وزیر اعلیٰ پروگرام کے تقریری مقابلوں کا انعقاد

جمعہ 16 فروری 2018 20:23

ساہیوال۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) گورنمنٹ گرلز کالج فرید ٹائون میں وزیر اعلیٰ پروگرام کے تقریری مقابلوں کا انعقادکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان میں ہم نصابی سرگرمیوں کا شوق پیدا کرنے کیلئے گرلز کالج فرید ٹاون میں اردو انگلش تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فن خطابت کے جوہر دکھائے۔

مقابلوں کی مہمان خصوصی پرنسپل سلوت مقبول تھیں ۔ نتائج کے مطابق اردو تقریرکے انٹر لیول مقابلوں میںگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی اقصیٰ امتیاز‘ ڈگری لیول کے مقابلوں میں گرلز کالج فریڈ ٹائون کی زینب نفیس اور پوسٹ گریجوایٹ لیول میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی طالبہ صبیحہ ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

انگریزی تقریرکے انٹر لیول مقابلوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ خواتین کالج کی اقصیٰ امتیاز ‘ڈگری لیول میں گورنمنٹ کریسنٹ کالج چیچہ وطنی کی رابعہ قاسم اور پوسٹ گریجوایٹ لیول میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی طالبہ صبیحہ ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پرنسپل سلوت مقبول نے پوزیشن ہولڈر طالبات کو مبارکباد دی اور انہیں مزید محنت سے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی نصیحت کی ۔واضح رہے کہ مقابلوں کا یہ سلسلہ بالترتیب ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور صوبہ لیول تک جاری رہے گا جہاں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں بیش قیمت انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :